پانی کے معاملے پر سندھ حکومت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے سوا کچھ نہیں کر رہی،فردوس عاشق

لاہور(سی این پی)فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر سندھ حکومت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے سوا کچھ نہیں کر رہی، پیپلزپارٹی کے صوبائی وزرا کی جانب سے پانی کے معاملے پر جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈہ مسلسل جاری ہے۔معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بڑا بھائی ہے، ہر صوبے کو سپورٹ کرینگے، پنجاب کے عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے، پانی جیسے حساس معاملے پر سندھ حکومت کا منفی رویہ سمجھ سے بالا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں