مقبوضہ کشمیر لاک ڈائون جلد ختم کیا جائے،ہیومن رائٹس واچ

واشنگٹن (سی این پی)ہیومن رائٹس واچ ایشیا کی ڈائریکٹر مناکشی گنگولی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال پر بھارت کو عالمی برادری کی بڑھتی تشویش اور اٹھنے والے سوالات کا جواب دینا پڑے گا۔امریکی نشریاتی ادارے کے ساتھ گفتگو میں میناکشی گنگولی نے کہا کہ بھارت عالمی برادری کا حصہ ہے، اگر سوال اٹھیں گے تو جواب تو دینا پڑیں گے۔کشمیر ی شہریوں کا باہر کی دنیا سے رابطہ نہ ہونا تکلیف دہ ہے۔وہ امریکی اراکین کانگریس کی جانب سے گزشتہ روز جموں و کشمیر کی صورت حال کو انسانی بحران قرار دینے اور بھارت سے کشمیر میں مواصلات کے ذرائع مکمل طور پر بحال کرنے کے مطالبے پر بات کر رہی تھیں۔ایک سوال کے جواب میں انسانی حقوق کی سرگرم کارکن نے کہا کہ ایسا سننے میں آیا ہے کہ لاک ڈائون جلد ختم ہو جائے گا تاہم پہلے ہی دو ماہ سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے۔ ہم چاہتے ہیں جلد سے جلد اس لاک ڈائون کا خاتمہ ہو۔میناکشی گنگولی نے بتایا کہ کشمیر سے ہزاروں کم عمر افراد کو تحویل میں لیے جانے کا معاملہ عدالت میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہیں گے کہ بچوں کو تحویل میں لیے جانے کی بات ہو یا دیگر شکایات، ہر معاملے پر غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں