پشاور(سی این پی)خیبرپختونخوا میں جعلی فنگر پرنٹس پر فراڈ کرنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان گرفتار کرلیے جنہوں نے اہم انکشافات کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس پی وقار احمد کا کہنا ہے کہ پشاور سے گرفتار ہونے والے ملزمان میں محمد شفیق، محمد نوید، بلال اور شاہ حسین شامل ہیں۔ ملزمان اعلیٰ تعلیم یافتہ اور موبائل کمپنی میں اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔ ملزمان جعلی فنگر پرنٹس سے بےنامی اکاؤنٹس ڈیل کرتے تھے۔ایس پی نے بتایا کہ ملزمان غلط طریقے سے حاصل سمز کے ذریعے بھتہ کے لیے کالز بھی کرتے تھے، بےنامی اکاؤنٹس سے اغوا برائے تاوان کی ادائیگی بھی کی جاتی تھی۔وقار احمد نے کہا کہ ملزمان جعلی فنگر پرنٹس کے ذریعے موبائل سم حاصل کرتے تھے، ملزمان جعلی سرکاری کاغذات بنانے میں بھی ماہر ہیں، ابتدائی طور پر غیر قانونی 346سمزاور ربڑ سے بنی88جعلی فنگرز برآمد ہوئیں۔پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ 10مشکوک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں، اسٹیٹ بنک اور دیگر متعلقہ اداروں سے رابطہ کیاگیاہے، ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔ڈی ایس پی بڈھ بیر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر