لاہور(سی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پوری قوم جانتی ہے کہ اپوزیشن والے پائیدار معاشی ترقی پر کیوں واویلا کررہے ہیں۔ایوان وزیراعلی سے جاری بیان میں سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ جب معیشت ماضی کی غلط پالیسیوں کے باعث سست روی کا شکار تھی تب اس ٹولے کی زبانوں پرتالے لگے ہوئے تھے۔ اب جب ملک ترقی کے لئے ٹیک آف کرچکا ہے اور معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے تو یہ ٹولہ بھانت بھانت کی بولیاں بول رہا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سابق دور کی غلطیوں کو درست کیا گیا ہے اور معیشت اپنے ٹریک پر آئی ہے۔ معاشی ترقی کے ثمرات سے عوام کو بے پناہ فائدہ پہنچے گا۔ اپوزیشن کا ایجنڈا ترقی کے سفر کو روکنا ہے اور ہمارا دشمن بھی یہی چاہتا ہے۔ اپوزیشن عناصر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کر دشمن کے ایجنڈے کوپورا کرنا چاہتے ہیں-انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی کارکردگی پر اپوزیشن کی سیاست چمکانے کی کوشش بری طرح ناکام رہی ہے۔ ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک