لاہور(سی این پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان مقدر کا سکندر ہے، نکمی اور نااہل حزب اختلاف سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، شہبازشریف کو روک کر نام ای سی ایل میں ڈالا۔ جہانگیر ترین گروپ کے تمام ووٹ بجٹ میں عمران خان کو ملیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جوتیوں میں دال بٹ رہی ہے، اتنی نالائق، نکمی، نکھٹو اور نا اہل اپوزیشن نہیں دیکھی، ملک میں کوئی اپوزیشن نہیں۔ نواز شریف گولی دینے میں کامیاب ہوئے جس کا عمران خان کو دکھ ہے۔ شہباز شریف کو ہم نے روک لیا اور نام ای سی ایل میں ڈالا ہے، ان کی وزارت داخلہ کو درخواست دینےکی مدت ختم ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے، قوم نے کورونا کی تیسری لہر پر قابو پایا۔ سائنو فام بہترین ویکسین ہے، چین کو ویکسین فراہم کرنے پر سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کے طبی عملے نے کورونا وائرس کے دوران ایک تاریخ رقم کی ہے، اس دوران جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز اور طبی عملہ شہادت کے مرتبے پر فائز ہیں۔ بھارت میں بورڈز لگے ہیں نوویکسی نیشن، مگر پاکستان میں کہیں نوویکسین کابورڈنہیں لگا۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک