کراچی میں24گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.25فیصد ریکارڈ

کراچی(سی این پی)کراچی میں گذشتہ24گھنٹوں میں کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 11.25فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 24گھنٹوں میں 5 ہزار 140 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 578 افراد میں کورونا کے مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔24گھنٹوں میں حیدرآباد میں کورونا مثبت آنے کی شرح 4.85 فیصد رہی جب کہ صوبہ سندھ میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 3.46فیصد ریکارڈ ہوئی۔دوسری جانب کورونا کیسز میں اضافے کے بعد کراچی میں ضلع وسطی کےچار ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ چاروں ٹاؤنز میں 170کورونا کے مریض موجود ہیں جس کے بعد گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس میں 5 سے 19 جون تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں