فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کیخلاف درخواست دائر

لاہور(سی این پی) فائرنگ کی ویڈیواپ لوڈ کرنے پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کیخلاف مقدمے کی درخواست کی گئی ہے۔ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے خلاف فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پرلاہور کے تھانہ انار کلی میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست ایڈوکیٹ چوہدری آصف کی جانب سے دائر کی گئی ہےدرخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ حریم شاہ کی فائرنگ سے خوف وہراس پھیلا تھا، اس کے علاوہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ہوائی فائرنگ کرنے کی وجہ سے پاکستانی شہری زخمی ہوسکتا تھا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔واضح رہے کہ آج سے دو سال قبل حریم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ہوائی فائرنگ کرتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔ تاہم حالیہ کیس میں ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ ایڈوکیٹ چوہدری آصف کی جانب سے ٹک ٹاک اسٹار کے خلاف درخواست 2019 کی ویڈیو پر دائر کی گئی ہے یا حریم شاہ کی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے کوئی نئی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں