بارودی سرنگیں تلاش کرنے والا ’ہیروچوہا‘ ملازمت سے ریٹائر

نوم پنھ(سی این پی ) کمبوڈیا میں 5 سال تک بارودی سرنگیں تلاش کرکے ہزاروں انسانی جانیں بچانے والا ’ہیروچوہا‘ اس سال اپنی ملازمت سے ریٹائر ہوجائے گا۔تفصیلات کےمطابق کمبوڈیا نے 5 سال قبل میگاوانامی اس چوہے کی خدمات بیلجیم کے ایک فلاحی ادارے APOPO سے حاصل کی تھی۔ یہ ادارہ انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے چوہوں کو بارودی سرنگوں اور بموں کی شناخت کرنے کی تربیت دیتا ہے۔ اپنی پانچ سالہ ملازمت میں میگاوا نے2 لاکھ 25 ہزار اسکوائر میٹر سے زائد رقبے کو بارودی سرنگوں سے صاف کیا، 31 فٹ بال کے میدانوں جتنے اس رقبے میں میگاوا کی بدولت 71 بارودی سرنگیں اور 38 ایسے دھماکہ خیز مواد کی شناخت کی گئی جو کسی وجہ سے پھٹ نہیں سکے، میگاوا نے اپنی نوکری ایمان داری سے ادا کی اور ہزاروں افراد کی جان بچانے کا فریضہ سر انجام دیا۔میگاوا کی بے لوث خدمات کی بنیاد پر کمبوڈیا میں انہیں’ ہیرو چوہے‘ کا خطاب دیا گیا۔ گزشتہ سال میگاوا کو برطانیہ کے متعبر ترین اعزاز ’پی ڈی ایس اے‘ گولڈ میڈل نے بھی نوازا گیا تھا، جو کہ برطانوی شہریوں اور فوجیوں کو بہادری اور ہیروازم کا مظاہرہ کرنے والے ’ جارج کراس‘ کے برابر ہے۔ تاہم اب میگاوا اپنے فرائض سے سبکدوش ہوکر بقیہ زندگی چین و سکون سے گزارنا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں