یوم ماحولیات پر چینی صدر کے پیغام پر شکریہ ادا کرتا ہوں،وزیراعظم

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یوم ماحولیات پر چینی صدر کے پیغام پر شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کا پیغام موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عمران خان لکھا کہ چینی صدر نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے قابل تعریف اقدامات کیے، ماحولیاتی نظام کیلئے ان کے تعاون کی پیش کش کو سراہاتے ہیں۔دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نےماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئےکہا ہےکہ پاکستان میں شجر کاری کے منصوبوں پر عمران خان کو سلیوٹ کرتا ہوں۔بورس جانسن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان میں 10 ارب درخت لگانےکا عزم ظاہر کیا، سمندر کو محفوظ بنانے اور جنگلات کے لیے یہ بہت بڑی مہم ہے۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ عمران خان کی ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کوششیں قابل تعریف ہیں، برطانیہ بھی ماحول کی بہتری کے لیے شجرکاری کرے گا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان کی میز بانی میں عالمی یوم ماحولیات کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے ترقی یافتہ ممالک سے کہا کہ وہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو عالمی حدت سے نمٹنے اور ماحولیاتی نظام کی بہتری کیلئے فنڈز فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں