بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن، پی پی رہنما اشتہاری قرار، ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اسلام آباد(سی این پی) احتساب عدالت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن کیس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما فرزانہ راجاکو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے سماعت کی۔عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنمااور سابق چیئرپرسن فرزانہ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔جج اصغر علی نے حکم دیا کہ فرزانہ راجہ کا شناختی کارڈ بلاک اور نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور فرزانہ راجہ کو ریفرنس سے الگ کرکے فرد جرم کیلئے نئی تاریخ مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔وکلا شریک ملزمان نے کہا پہلے بتا دیا جائے کہ یہ حتمی ریفرنس ہے یا عبوری؟ عبوری ریفرنس پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی، جس پر جج احتساب عدالت نے کہا سپریم کورٹ کے مطابق انویسٹی گیشن کوختم نہیں کیا جا سکتا۔احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب تفتیشی کو بھی طلب کرتے ہوئے سماعت 14جون تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں