وزیراعظم نے کم لاگت گھروں کی معلومات اور درخواستوں کیلئے موبائل یونٹ کا افتتاح کردیا

اسلام آباد(سی این پی) پرائم منسٹر ہائوسنگ اسکیم میں کم لاگت گھروں کی معلومات اور درخواستوں کیلئے موبائل یونٹ کا افتتاح کردیا گیا،موبائل یونٹ قرضوں کیلئے ون ونڈو آپریشن فراہم کرے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کم لاگت گھروں کی معلومات اور درخواستوں کیلئے موبائل یونٹ کا افتتاح کردیا ، یونٹ نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی ،نیشنل بینک کے اشتراک سے سہولت فراہم کریگا۔موبائل یونٹ پرائم منسٹر ہائوسنگ اسکیم کے تحت قرضوں کیلئے ون ونڈو آپریشن فراہم کرے گا، ابتدائی طور پر موبائل یونٹ راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد ونواح میں سہولت فراہم کرے گا ، بعد ازاں پورے پاکستان میں ایسے موبائل یونٹ قائم کئے جائیں گے۔موبائل یونٹ کورونا کے دوران بینکوں پردبا ئوکم کرنے میں بھی مددگارثابت ہوں گے ، وزیراعظم نے نیشنل بینک کی جانب سے موبائل یونٹ کے قیام کے اقدام کو سراہا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کم آمدن افرادکوذاتی چھت کیلئے ہر ممکنہ سہولت دینا اولین ترجیح ہے، بینکوں کی جانب سے عوام کو قرض کی فراہمی کو ممکنہ حدتک آسان بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں