سعودی عرب،ججوں کی ترقی اور تقرری کا شاہی فرمان جاری

ریاض(سی این پی)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کئی ججوں کی ترقی اور تقرری کا شاہی فرمان جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزارت انصاف کے 160 ججوں کے تقرر اور ترقی کے فرامین جاری کیے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں مختلف درجوں کے لیے ججوں کا تقرر اور ترقیاں ہوئی ہیں۔سعودی انصاف اور سربراہ اعلیٰ عدالتی کونسل ڈاکٹر ولید الصمعانی کا کہنا ہے کہ ملکی عدالتوں کے لیے ججوں کے تقرر اور ترقی سے عدالتی عمل کا معیار بلند ہوگا، انصاف کی فراہمی بھی جلد ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ اس اقدام سے مقدمات تیزی سے نمٹائے جاسکیں گے، شاہ سلمان ہمیشہ عدالتی عمل کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے درکار سہولتیں فراہم کرتے رہتے ہیں۔ڈاکٹر ولید الصمعانی نے عدالتی ترقی کے لیے شاہ سلمان کے اقدامات کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں