کویت سٹی(سی این پی)کویت میں ماسک نہ پہننے سمیت صحت سے متعلق ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 50 دینار کا فوری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلتھ افیئرز کمیٹی نے ماسک نہ پہننے سمیت صحت کی ضروریات کو پورا نہ کرنے والے ہر شخص پر 50 دینار کا فوری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اپنی رپورٹ میں کمیٹی نے کہا ہے کہ اس وقت نافذ قانون سخت سزاؤں کے پیش نظر مفاہمت کی شق سے خالی ہے، جس میں 5 ہزار دینار کے جرمانے اور 3 ماہ قید کی سزا ہے۔رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اس ترمیم کے مطابق عوامی مقامات، اجتماعات، ٹیکسیوں اور عوامی نقل و حمل میں ہونے والی خلاف ورزیوں کی نگرانی کی جائے گی اور دفعہ 3 اور آرٹیکل 17 میں خلاف ورزی کرنے والوں پر فوری جرمانہ عائد کیا جائے گا جو جان بوجھ کر وائرس پھیلانے کے مترادف ہے۔خیال رہے کہ صحت و متعلقہ حکام کی جانب سے پہلے ہی کویت کے مختلف علاقوں میں صحت سے متعلق بتائی گئی ضروری ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہمات جاری ہیں۔تاہم اب سے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ سختی سے پیش آنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی