اونٹاریو(سی این پی)کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں قتل کیے جانے والے پاکستانی خاندان کی یاد میں اجتماع ہوا جس میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، میئر اونٹاریو اور اپوزیشن لیڈروں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اونٹاریو کے میئر نے کہا کہ پاکستانی فیملی کو کچلنےکا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، دنیا کےمختلف ممالک سے لوگ یہاں آباد ہیں اور لندن اونٹاریو جس طرح ہمارا گھرہے، اسی طرح ان کا گھر ہے، لوگ یہاں خود کومحفوظ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے پورے ملک کو صدمہ پہنچا، متاثرہ خاندان اور مسلم کمیونٹی کے ساتھ ہیں، اونٹاریو محفوظ شہر ہے اور یہاں پہلی مرتبہ ایسا واقعہ پیش آیا، اس واقعے سے شہر نے اپنی معصومیت کھودی ہے۔رکن پارلیمنٹ خالد خورشید نے بھی جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ اونٹاریو کے شہریوں کے لیے دکھ کا دن ہے، ہمیں اسلاموفوبیا پر بہت کام کرنا ہے، کینیڈا میں نفرت انگیزی پنپ رہی ہے اور ہمیں اس سےلڑنا ہے، نفرت کے خلاف تمام کمیونیٹیز کو آگے آنا ہوگا، معاشرےسے نفرت کو ختم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی