(سی این پی)اداکارہ نوال سعید کا کہنا ہے کہ انہیں نیند میں اٹھ کر بیٹھنے اور باتیں کرنے کی عادت ہے۔اداکارہ حال ہی میں ایک نجی پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں اور اپنی زندگی میں پیش آنے والے دلچسپ واقعے سے متعلق گفتگو کی۔نوال سعید نے کہا کہ ’ میں خاندان کی ایک تقریب میں شریک ہوئی تھی، اس تقریب کے لیے میں نے آنکھوں میں بہت سارا کاجل بھی لگایا ہوا تھا، اس وقت نیند میں باتیں کرنے اور اٹھ کر چلنے پھرنے کی بھی عادت تھی، اس رات خالہ برابر میں سورہی تھیں، میری آنکھیں بہت واضح ہیں اور سونے کے دوران کاجل آنکھوں میں بری طرح پھیل گیا، پھر میں اٹھ کر بھی بیٹھ گئی اور باتیں کرنے لگی جس سے خالہ ڈر گئیں‘۔انہوں نے بتایاکہ ’ میری خالہ بری طرح ڈر گئیں اور انہوں نے کہا کہ اس رات میں آنکھوں میں کاجل پھیلنے کی وجہ سے کافی خوفناک لگ رہی تھیں‘۔نوال سعید کا کہنا تھا کہ ’ اس واقعے کے بعد سے خالہ آج تک میرے ساتھ اکیلے نہیں رہتیں، وہ جب بھی میرے ساتھ اکیلی ہوتی ہیں انہیں وہ منظر یاد آجاتا ہے اور کہتی ہیں میں اس رات بہت ڈراؤنی لگ رہی تھی‘۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ’اب نیند میں اٹھ کر چلنے کی عادت ختم ہوگئی ہے لیکن نیند میں باتیں اب بھی کرتی ہوں’۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک