ریاض(سی این پی)سعودی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مملکت میں اقامہ ولیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیرملکیوں کے گرد قانون کا گھیرا مزید تنگ کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ کے ترجمان بریگیڈیئر سامی الشویرخ کا کہنا ہےکہ مملکت بھر میں سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے سیکیورٹی آپریشن شروع کردیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خصوصاً اقامہ و لیبر قوانین اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پورے ملک میں سیکیورٹی آپریشن کیے جارہے ہیں، ہر علاقے کے پولیس سٹیشن کے تعاون سے سیکیورٹی آپریشن کیا جارہا ہے، مملکت میں قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔بریگیڈیئر سامی الشویرخ کا کہنا تھا کہ ریجن پولیس کے ڈائریکٹر سیکیورٹی آپریشن کی قیادت کررہے ہیں جبکہ مملکت میں مقرر جرم و سزا کے قوانین کے نفاذ کے لیے متعلقہ اداروں کے اہلکار آپریشن میں شریک ہورہے ہیں۔ محکمہ امن عامہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے حوالے سے پہلےمعلومات اکھٹی کی جارہی ہیں بعد ازاں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں