مانچسٹر(سی این پی)برطانوی محکمہ تعلیم کے سیکریٹری گیون ولیم سن نے سفارش کی ہے کہ لازمی اور بالخصوص ریاضی و انگریزی مضامین میں کامیابی حاصل نہ کرنے والے طلبہ کو یونیورسٹی میں داخلہ نہ دیا جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے سیکریٹری تعلیم گیون ولیم سن نے کہا کہ وہ یہ سمجھنے سےقاصر ہیں کہ لازمی مضامین پاس نہ کرنے والے طلبہ کے لئے یونیورسٹی میں داخلے کی شرائط کو کیوں نرم کیا جارہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ برطانیہ میں جی سی ایس ای میں ناکام ہونے والے طلبہ کے پاس ہونے تک اُن کے یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔گیون ولیم سن کا کہنا تھا کہ ’ اسکول سے فارغ ہونے والے اُن طلبہ کو یونیورسٹی میں جانے سے روکا جاسکتا ہے جنہوں نے انگریزی اور ریاضی کے مضامین پاس نہیں کیے‘۔انہوں نے یونیورسٹی میں داخلےکے لیے خواندگی کا معیار کم کرنے کو ناقابلِ قبول قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ سیکرٹری تعلیم نے ہایئر ایجوکیشن پالیسی انسٹی ٹیوٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم یونیورسٹی داخلے میں بھی اسی طرح کی سختی کی توقع کرتے ہیں جیسا کہ ہم اعلی تعلیم کے ہر دوسرے شعبے سے کرتے ہیں‘۔گیون نے سوال کیا کہ ’ کیا واقعی یہ کسی کے مفاد میں ہے اگر یونیورسٹی داخلے کی پالیسی کو اس قدر نرم کردیا جائے کہ انگریزی یا ریاضی میں ناکام ہونے والے اٹھارہ سالہ طالب علم کو گریجویشن یا آنرز کی ڈگری کے لیے داخلہ دے دیا جائے‘؟۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ یونیورسٹی میں داخلہ اُنہی کو ملےجو اس کے معیار پر پورا اُترتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
وزیراعظم اور بلاول کی اہم ملاقات، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک