سوئی ناردرن نے مختلف شعبوں کو گیس سپلائی بند کردی

اسلام آباد(سی این پی)سوئی ناردرن کمپنی نے گیس کی قلت کے پیش نظر مختلف صنعتی شعبوں کو آج رات 12بجے سے 5 جولائی تک گیس کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا۔ایس این جی سی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کےمطابق جن صنعتی شعبوں کو گیس کی سپلائی بند کی جائےگی ان میں نان ایکسپورٹ انڈسٹری، سی این جی اور سیمنٹ سیکٹر شامل ہے۔ان شعبوں کو گیس سپلائی آج رات 12 بجے سے 5 جولائی تک معطل رہےگی جب کہ یہ فیصلہ گیس کی قلت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں