نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد

پشاور(سی این پی)خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ کے بعد مختلف سرکاری محکموں کے لیے رہنما اصول جاری کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے سرکاری محکموں کے لیے رہنما اصول سے متعلق مراسلہ سیکریٹریز، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کردیا ہے۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی ہوگی، نئی اور خالی اسامیاں غورمشاورت واجازت کے بعد ہی پُر ہوسکیں گی، 26نکاتی مراسلے میں رہنما اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔حکومتی فنڈز پر ورکشاپ اور سیمینار اور بیرون ممالک علاج پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔اس حوالے سے مراسلہ یہ بھی کہتا ہے کہ 3سال سے خالی تعیناتیوں پر مؤثر جواب نہ دیا گیا تو پوسٹ ختم کردی جائیں گی۔ بھرتیوں، گاڑیوں اور فرنیچر خریداری محکمہ خزانہ کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں ہوگی۔سہ ماہی بنیاد پر محکمے کودیے گئے اہداف کے حصول کے تعین کو یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں