اسلام آباد(سی این پی) وفاقی دارالحکومت میں کورونا ویکسی نیشن مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اسلام آباد کی تمام یو سیز میں ویکسی نیشن سینٹرز کھولے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ویکسینیشن سنٹر بنیادی، دیہی مراکز صحت، سرکاری سکولز میں قائم ہونگے۔ چراہ، کرپا، تمیر، پنڈ بیگوال، بھمبر تراڑ میں ویکسینیشن سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔ نور پور شاہاں، سید پور، ملپور، بہارہ کہو میں ویکسینیشن سنٹرز قائم ہونگے۔ بنی گالہ، پھلگراں راول، شہزاد ٹاؤن، سوہان میں ویکسینیشن سنٹرز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یو سی میرہ سمبل جعفر، گولڑہ شریف میں ویکسی نیشن سنٹرز قائم ہونگے۔ سرائے خربوزہ، جھنگی سیداں، ترنول میں ویکسی نیشن سنٹرز بنائے جائیں گے۔ یونین کونسل ویکسی نیشن سنٹر میں چار رکنی عملہ تعینات کیا جائے گا۔ ویکسی نیشن سنٹرز کیلئے عارضی بنیادوں پر عملہ بھرتی کیا جائے گا۔ یو سی ویکسینیشن سنٹرز کیلئے 92 ویکسینیٹرز دو ماہ کیلئے بھرتی ہونگے۔ عارضی ویکسینیٹرز کو 45 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ میڈیکل و نرسنگ اسسٹنٹ تجربے کے حامل افراد بھرتی کئے جائیں گے۔
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم
توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، صدر آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مہنگائی میں پسے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس