پاکستان، روس گیس پائپ لائن معاہدہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان، روس گیس پائپ لائن معاہدہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 2023 تک ہر حال میں نارتھ، ساؤتھ گیس پائپ لائن بنانی ہے لیکن روس معاہدے کی جو شرائط رکھ رہا ہے ان پر عملدرآمد مشکل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ روس سے معاملات طے نہ ہوئے تو دونوں سوئی کمپنیوں سوئی سدرن اور سوئی ناردرن سے پائپ لائن بچھا سکتے ہیں اس سے ہم روس کے مقابلے میں جلدی اور سستی پائپ لائن بچھا سکتے ہیں تاکہ گیس کے نرخوں میں اضافہ کم ہو۔تابش گوہر کا کہنا تھا کہ موجودہ ایل این جی ٹرمینلز کی اضافی صلاحیت کو پوری طرح استعمال کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں