امریکا کو اڈے نہ دینے کا فیصلہ اٹل ہے،شیخ رشید

راولپنڈی(سی این پی) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغانستان میں بھارت کو منہ کی کھانا پڑی، امریکا کو اڈے نہ دینے کا فیصلہ اٹل ہے۔ 25جولائی کو آزادکشمیر میں عمران خان کی حکومت ہی بنے گی، ہارنے کے خوف سے پہلے ہی دھاندلی کا شور مچایا جارہا ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ جانتے ہیں مریم نواز اور بلاول کے کتنے بیرون ملک اکاؤنٹس ہیں، دونوں صرف ٹی وی پر کشمیر کا کیس لڑ رہے ہیں۔ مریم نواز غیر ذمہ دارانہ بیان بازی کررہی ہیں، بلاول کی سی وی میری جیب میں ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی سیاست کی رونق ہیں۔ آزاد کشمیر الیکشن میں کسی ڈبے سے ووٹ زیادہ نہیں نکلنے، صرف بلے کے ووٹ زیادہ نکلیں گے۔ یہ عمران خان ہی ہےجس نے ڈنکےکی چوٹ پراڈے دینے سے انکار کیا، ایک وقت آئے گا جب عمران خان کشمیر کا کیس دنیا میں لڑے گا۔ اس ملک کی خوش قسمتی ہےجہاں پاک فوج اورپی ٹی آئی قومی ہیں۔افغانستان کے حوالے سے اُنہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ طالبان سے بات کی جائے۔ ایک سلجھا ہوا طالبان جنم پا چکا ہے۔ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔ چین، روس، ایران اور پاکستان ایک بدلے ہوئے خطے میں ہیں، آج بھارت کے پاس افغانستان سے بھاگنے سے سوا کوئی چارہ نہیں۔ ہم امن کیلئے افغانستان میں پہلے بھی ساری دنیا کیساتھ تھےاب بھی ہیں۔ پاکستان پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں، افغانستان میں کارروائی کیلئےکوئی اڈہ نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں