سڈنی(سی این پی) آسٹریلوی حکام نے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث سڈنی میں لاک ڈاؤن میں 30 جولائی تک توسیع دے دی۔آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز شہر میں ریکارڈ 97 کیسز سامنے آئے، نئے متاثرین میں نوجوان بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔ حالیہ لہر کے سبب شہر میں 9 سو افراد مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، وبا پر قابو پانے کے لیے اس سے پہلے تین ہفتے کا لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا میں کورونا کیسز کی تعداد 31 ہزار 429 ہے جبکہ 912 مریض موت کا شکار ہوئے۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 983 ہے جن میں سے 17 کی حالت تشویشناک ہے۔ اب تک 29 ہزار 534 مریض کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔
جب بچوں کے ہاتھوں میں پیٹرول بم دیا گیا تو کورٹ کیوں حرکت میں نہیں آئی، وزیر اعلیٰ پنجاب
آرٹیکل 6 لگانے کا آغاز فیلڈ مارشل ایوب خان سے کیا جانا چاہیے، خواجہ آصف
جماعت اسلامی حلقہ خواتین اسلام آباد کے زیر اہتمام محفل ملاقات کا انعقاد
قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکینت معطل
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب
قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، آرمی چیف
گندم خریداری معاملہ، پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ معطل
پاکستان کی سپورٹ جاری رکھیں گے، آئی ایم ایف چیف مشن چیف
حکومت کا حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
آزاد کشمیر، ہڑتال جاری، کھانے پینے کی اشیاء کی قلت