کوئٹہ(سی این پی)کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال کے ماہر امراض سینہ ڈاکٹر شیرین خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سامنے آنے والی کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ زیادہ مہلک ہے۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شیرین خان نے کہا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے مریض کے بیمار ہونے کا دورانیہ بہت کم ہوتا ہے، اس میں تیز بخار، جسم درد ہوتا ہے اور یہ بہت جلد پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے، اس کی تشخیص کا وقت بھی بہت کم ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں پہلے بڑی عمر کے لوگ کورونا میں مبتلا ہورہے تھے اب درمیانی عمر کے نوجوان بھی کورونا کا شکار ہورہے ہیں۔ڈاکٹر شیرین خان کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح اسپتال میں کورونا میں مبتلا اتنے مریض آرہے ہیں کہ کوئی بھی بیڈ 30 منٹ بھی خالی نہیں رہتا ہے۔
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک