اسلام آباد(سی این پی)کوویکس کی کورونا ویکسین کھیپ 17جولائی کو اسلام آباد پہنچے گی،کھیپ میں کوویکس آسٹرازنیکا ویکسین کی 1.24ملین ڈوز فراہم کرے گا۔تفصیلات کے مطابق کوویکس نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی کھیپ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں کوویکس نے پاکستان کو ویکسین کھیپ کی فراہمی سے آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس کی کورونا ویکسین کھیپ 17جولائی کو اسلام آباد پہنچے گی، کوویکس آسٹرازنیکاویکسین کی1.24ملین ڈوزکھیپ فراہم کرے گا۔ذرائع نے کہا کہ آسٹرازنیکا ویکسین صوبوں کوحسب ضرورت فراہم کی جائےگی،آسٹرازنیکاامریکا،یورپ،خلیج سمیت دنیابھرمیں تسلیم شدہ ہے، آسٹرازنیکا دائمی امراض، کمزورقوت مدافعت افراد اور بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو لگائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق کوویکس پلیٹ فارم پاکستان کو آسٹرازنیکا ویکسین مفت فراہم کرے گا ، کوویکس سے پاکستان کو آسٹرازنیکا کی پہلی کھیپ 8 مئی کوملی تھی، کوویکس نے 1.24ملین آسٹرازنیکاویکسین ڈوزکی پہلی کھیپ فراہم کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ کوویکس پاکستان کو3کوروناویکسین کھیپ فراہم کرچکاہے، کوویکس کی ویکسین غیرملکی ایئرلائن سے اسلام آبادمنتقل ہو گی۔خیال رہے پاکستان کورونا سے متعلق عالمی اتحادکوویکس کارکن ملک ہے، کوویکس پاکستان کی20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔اس سے قبل کوویکس پاکستان کوفائزر کی 1لاکھ 620 ڈوز اور موڈرنا کی 25لاکھ ڈوز فراہم کرچکا ہے۔
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک