گوجرانوالہ(سی این پی) ن لیگی رہنما رانا ثنا نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے الیکشن مہم کے دوران ہی اپنا فیصلہ ن لیگ کے حق میں سنا دیا تھا، آج الیکشن میں بھی ن لیگ کامیابی سمیٹے گی۔لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے ہمراہ عطا تارڈ اور خرم دستگیر نے گوجرانوالہ میں پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا، رانا ثناء اللہ مسلم لیگ ن کے اکھاڑے گئے کیمپ میں بیٹھ گئے۔ انہوں نے لیگی کارکنوں کو رزلٹ لئے بغیر پولنگ اسٹیشنز سے باہر نہ آنے کی ہدایت کر دی۔دوسری جانب پیپلز پارٹی نے حکومت پر دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے، پیپلز پارٹی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں منظم طریقے سے دھاندلی ہو رہی ہے۔ کوٹلی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی گاڑی پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے فائرنگ کی۔ کئی پولنگ اسٹیشنز کی ووٹر زفہرستوں میں واضح فرق ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ فوارہ چوک پولنگ اسٹیشن پر پولیس نے پیپلز پارٹی کا کیمپ اکھاڑ دیا، اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن حکومتی دھاندلی کو روکے اور شفافیت کو یقینی بنائے۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کے دوران مختلف حلقوں سے سیاسی پارٹیوں کے کیمپ اکھاڑنے کے علاوہ دنگے فساد اور فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک