سونے کی قیمتوں میں اضافہ، نرخ سن کر عوام کے ہوش اڑ گئے

ریاض(سی این پی)عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے بعد سعودی عرب میں سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں بدھ کو سونا کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی قیمتیں سعودی مارکیٹ پر اثر انداز ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 216.78 ریال ریکارڈ کی گئی۔ 21 قیراط سونا 189.68 ریال میں فروخت ہورہا ہے۔اسی طرح 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 162.58 ریال رہی جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونا 126.45 ریال میں دستیاب رہا۔ دیگر وزن رکھنے والے سونے کی قیمتوں میں بھی ایسے ہی اضافہ دیکھا گیا۔مارکیٹ میں 1 اونس سونے کی قیمت 6746.25 ریال جبکہ سونے کا سکہ 1517.44 ریال میں فروخت ہوا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی اور امریکی بانڈز کا حقیقی منافع گرنے پر سونا مہنگا ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں