لاہور(سی این پی) موسم گرما کی تعطیلات کے بعد صوبہ بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئےـ کورونا ایس او پیز کے تحت تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔گورنمنٹ ہائی سکول چوبرجی گارڈن، اے پی ایس ماڈل ٹاؤن، کوئنز میری کالج، سینٹرل ماڈل سکول سمیت دیگر اداروں میں میں طلبہ کی پہلے روز 50 فیصد حاضری ہوگئی۔کورونا ایس او پیز کے تحت بچوں کو بغیر ماسک داخلے پر پابندی، سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے کیلئے کلاس رومز میں بچوں کے مابین تین سے پانچ فٹ تک فاصلہ، ایک بینچ پر ایک ہی بچہ بیٹھے گا۔ سکول کھلنے پر بچے بھی خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھا لگ رہا ہے، سکول آکر دوستوں سے بھی ملاقات ہوگئی، کورونا ایس او پیز بھی سخت ہیں، جن پر عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔کورونا وبا کے پیش نظر سکولوں میں بغیر تفریحی بریک تعلیمی اوقات کار میں کلاسز جاری رکھی جا رہی ہیں اور بچوں کو پینے کا صاف پانی گھروں سے ساتھ لانا ہوگا۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک