بھارت نے 80لاکھ بے گناہ کشمیریوں کومحصور کر رکھا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(سی این پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں، بھارت نے 80لاکھ بیگناہ کشمیریوں کومحصور کر رکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد سمیت دوطرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5اگست سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا کر رکھا ہے، بھارت نے 80لاکھ بیگناہ کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ برطانیہ سمیت عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے دلوں میں برطانوی شاہی خاندان کی بہت تکریم ہے، برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کے منتظر ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر خصوصی انتظامات کیے جائیں گے، شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان سے دیرینہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں