جنیوا(سی این پی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارت کی کووی شیلڈ نامی کورونا ویکسین کی جعلی خوراکیں بڑے پیمانے پر بھارت اور افریقا میں لگنے کی نشاندہی کی ہے۔ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں برس جولائی اور اگست کے درمیان حکام نے کووی شیلڈ ویکسین کی جعلی خوراکیں ضبط کرنا شروع کر دی تھیں جب کہ ویکسین بنانے والی کمپنی نے بھی ان خوراکوں کے جعلی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ڈبلیو ایچ او نے جعلی ویکسی نیشن کو عالمی صحت عامہ کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کی ترسیل کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور انہوں نے کسی بھارتی شہری کو جعلی ویکسین نہ لگنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔کووی شیلڈ بھارت میں تیار کی گئی کورونا ویکسین ہے جو برطانوی ویکسین ایسٹرا زینیکا کی ایک قسم ہے، یہ بھارت میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی کورونا ویکسین ہے اور اب تک اس کی 48 کروڑ سے زائد خوراکیں بھارت کے مختلف شہروں کو فراہم کی جا چکی ہیں۔ اس کے علاوہ کووی شیلڈ ویکسین بنانے والی کمپنی نے کووکس اسکیم کے تحت ایشیا، افریقا اور جنوبی امریکی ممالک کے غریب ممالک کو لاکھوں خوراکیں بھی فراہم کی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت عالمی وبا سے شدید متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک ہے اور اس کی 13 فیصد آبادی مکمل طور پر ویکسی نیشن کروا چکی ہے۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا