اسلام آباد(سی این پی)او آئی سی سی آئی کے بزنس کنفیڈنس انڈیکس میں پاکستان مثبت پوزیشن میں آگیا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مئی 2020 میں پاکستان کی پوزیشن منفی50فیصد تھی جو59فیصدبڑھی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ معاشی میدان سےایک اور اچھی خبر، او آئی سی سی آئی کے بزنس کنفیڈنس انڈیکس میں پاکستان کی مثبت پوزیشن ہوگئی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان بزنس کنفیڈنس انڈیکس میں 9 فیصد اضافہ ہوا ، مئی 2020 میں پاکستان کی پوزیشن منفی50فیصد تھی جو59 فیصد بڑھی ، یہ او آئی سی سی آئی کے ممبر کا پاکستان پر اعتماد ہے ، جو منفی 74 فیصد سے34 فیصدپر آگیا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا مئی 2020کےمقابلےمیں او آئی سی سی آئی ممبر کےاعتماد میں108فیصد اضافہ ہوا، اس دوران بیرونی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے اعتماد میں ڈرامائی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک