ریاض(سی این پی)سعودی عرب نے کورونا وائرس کے خلاف چینی ویکسین سائنو فارم اور سائنو ویک کی بھی منظوری دے دی۔ میڈیا کےمطابق سعودی وزارت صحت کی جانب سے کورونا کی منظور شدہ ویکسینز کی تعداد 6 ہوگئی ہے جن میں ایسٹرا زینیکا، فائزر، جانسن اینڈ جانسن اور موڈرنا بھی شامل ہیں۔سعودی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ ایسے افراد جنہوں نے کورونا ویکسی نیشن کا سائنو ویک اور سائنو فارم ویکسین کا کورس مکمل کیا ہے انہیں ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی جب کہ انہیں اپنے ملک کی منظورہ شدہ بوسٹر ڈوز بھی لگوانا ہوگی۔اس سے قبل سعودی عرب نے صرف 4 ویکسین کو منظور کیا تھا جس کی مکمل خوراکیں لینے والوں کو ہی ملک میں داخلے کی اجازت تھی تاہم اب چینی ویکسینز کا کورس مکمل کرنے والے بھی سعودی عرب میں داخلے کے اہل قرار دیے گئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ روز کورونا کے 353 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے جس سے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔واضح رہےکہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے سائنو فارم ویکسین لگوانے والوں کو داخلے کی اجازت دی تھی۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں