کابل(سی این پی) افغانستان میں طالبان کی حکومت سازی کی کوششیں جاری ہیں، صوبہ خوست کا گورنر مقرر کر دیا گیا۔ دوسری طرف امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی پاسپورٹ رکھنے والے 4 ہزار سے زائد افراد کو کابل سے نکال لیا گیا ہے۔ عالمی بینک نے افغانستان کو دی جانے والی امداد معطل کر دی ہے۔افغانستان میں طالبان کی حکومت کے خدو خال سامنے آنے لگے، صوبہ خوست کے گورنز کا نام ظاہر کر دیا گیا۔ میڈیا کے مطابق طالبان نے محمد نبی عمری کو صوبہ خوست کا گورنر مقرر کر دیا، محمد نبی عمری 12 سال امریکا کی گوانتاناموبے جیل میں قید رہے۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ڈالر اور نوادرات افغانستان سے باہر لے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ ٖڈالر اور نوادرات جیسی چیزوں کی نقل و حرکت پر ضبط کر لیا جائے گا، زمینی اور فضائی راستوں سے ڈالر اور قیمتی نوادارت لے جانے اور اسمگلنگ کی کوشش پر قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے 4 ہزار سے زائد امریکی پاسپورٹ رکھنے والوں اور ان کے اہل خانہ کو کابل سے نکال لیا ہے۔ لوگوں کو جلد از جلد کابل سے نکالنے کی کوشش کی وجہ سے رپورٹنگ میں ابتدائی تاخیر ہوئی۔ عہدیدار نے مزید کہا کہ توقع کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں یہ تعداد بڑھتی رہے گی۔ پینٹاگون نے کہا ہے کہ اب تک افغانستان سے تقریباً 64 ہزار افراد کا انخلا ہو چکا ہے۔عالمی بینک نے افغانستان کو دی جانے والی امداد معطل کر دی ہے، ورلڈ بینک ترجمان کا کہنا ہے افغانستان کی صورت حال اور خواتین کے حوالے سے گہری تشویش ہے، بینک افغانستان میں بہتری کو محفوظ بنانے اور ان سے وابستہ رہنے کے طریقے ڈھونڈ رہا ہے، عالمی بینک کے افغانستان میں درجنوں ترقیاتی منصوبے ہیں، عالمی بینک نے 2002 کے بعد سے 5.3 ارب ڈالر فراہم کیے ہیں۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک