اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ کورونا کے باعث ترقی پذیر ملکوں میں خوراک کی قلت سب سے بڑا چیلنج ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا چین میں منعقدہ فورم سے ورچوئل خطاب میں کہنا تھاکہ کورونا کی وجہ سے عالمی سطح پر معیشت متاثر ہوئی اور وبا نے دنیا بھر میں مسائل پیدا کیے۔انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کیلئے غذائی قلت سب سے بڑا چیلنج ہے، دنیا بھرمیں ماحولیاتی تبدیلی، غربت اور غذائی عدم تحفظ کے چیلنجز ہیں جبکہ ٹیکنالوجی کے ذریعے زمینوں کو بنجر ہونے سے بچایا جاسکتاہے۔غربت کے خاتمے کیلئے چین کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہمارے احساس پروگرام نے کورونا کے مسائل کو حل کرنے میں مدد دی، ہم صاف اور سر سبز پاکستان کی جانب بڑھ رہےہیں اور ہم بلین ٹری منصوبے کے تحت ایک ارب درخت لگا چکے ہیں۔
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک