کوئٹہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ، 3 اہلکار شہید

کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر ہونے والے خود کش دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید اورمتعدد زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ اور شیخ زاید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کا کہنا ہے کہ خود کش دھماکا مستونگ روڈ پر سوہنا خان ایف سی چیک پوسٹ پر ہوا، دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے حادثہ پر موجود ہیں اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ڈی آئی جی کوئٹہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا ٹارگٹ سکیورٹی اہلکار تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں