حسن ابدال کے باسی ہوشیار، واردات کیلئے نئے طریقہ کار کا استعمال

حسن ابدال(سی این پی) اتوار شام 6 بجے لاری اڈہ حسن ابدال تھانہ سٹی کی حدود میں واہ کینٹ کی ایک فیملی نے سبزی فروٹ لینے کے لیے لاری اڈہ کے باہر گاڑی پارک کی، خاتون گاڑی میں بیٹھی ہوئی تھی اور ان کے شوہر سبزی فروٹ کی خریداری کے لئے لاری اڈہ بازار میں گئے۔ اتنے میں دو نا معلوم لڑکے گاڑی کے دونوں اطراف سے آئے ایک لڑکے نے گاڑی کے کنڈیکٹر سائید کا پچھلا دروازہ کھولا اور خاتون سے با رعب انداز میں کہنے لگا تمھارا شوہر کہاں ہے گاڑی ادھر کیوں پارک کی خاتون کا دھیان اپنی طرف لگا کر دوسری ڈرائیور سائیڈ کے لڑکے نے گاڑی کے سامنے ڈیش بورڈ پر پڑا پرس اٹھا لیا اور دونوں فوراََ غائب ہو گئے۔پرس میں 13 ہزار نقد اور ایک سونے کی انگوٹھی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں