اسلام آباد(سی این پی)کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو روزگار فراہمی کا سب سے بڑا حکومتی منصوبہ بن گیا، بزنس لون اور اسکل اسکالر شپس حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا جبکہ کامیاب روزگار حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد بھی 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کامیاب جوان کی ایک اور کامیاب کہانی شیئر کردی۔ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ خانیوال کے رہائشی محمد آصف نے ڈیری فارمنگ کا کامیاب کاروبارشروع کیا۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کاروبار کے لیے بڑی سرمایہ کاری نہیں کامیاب بزنس پلان کی ضرورت ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ٹریننگ سے لے کر کاروبار کے آغاز تک ہر شعبے میں نوجوانوں کی مدد کر رہے ہیں، نوجوان کاروبار کی بہترین منصوبہ بندی کر کے مالی معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تازہ ترین اعداد و شمارحوصلہ افزا ہیں، بینکوں کو بلا تاخیر قرضوں کی فراہمی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو قرض کے حصول میں درپیش مشکلات سے آگاہ ہوں، شفافیت کے پیش نظر اسکروٹنی کا عمل طے شدہ منصوبے کے تحت جاری رہے گا۔
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم
توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، صدر آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مہنگائی میں پسے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس