کابل(سی این پی)طالبان کے ترجمان اور افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان خواتین کیلئے شریعت کے تحت طاقتور اور مؤثر انتظامیہ قائم کی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت کی خواتین کی وزارت خواتین کی نام نہاد انتظامیہ تھی۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ خواتین کیلئے انتظامیہ اسلامی اصولوں کے فریم ورک میں بنائی جائےگی اور اس انتظامیہ کو کسی وزارت یا وزارت کی سب ڈویژن کا نام دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ماضی میں خواتین کی وزارت نے افغان خواتین کی زندگی کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا،وزارت ہونے کے باوجود دیہی علاقوں میں خواتین بنیادی حقوق سے محروم رہیں جبکہ اب افغان خواتین کیلئے شریعت کے تحت طاقتور اورمؤ ثر انتظامیہ قائم کی جائے گی۔واضح رہے کہ 17 ستمبر کو طالبان نے خواتین کی وزارت کو وزارتِ اخلاقیات میں تبدیل کردیا تھا۔یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب افغانستان میں لڑکیوں کو سیکنڈری اور ہائی اسکولز میں جانے کی اجازت نہیں لیکن طالبان کا کہنا ہے کہ وہ لڑکیوں کے اسکولزکو دوبارہ شروع کرنے کے طریقہ کار پر کام کر رہے ہیں۔
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ
بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے، مریم نواز
مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،رانا ثناء اللہ
وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم