افغان شہر جلال آباد میں فائرنگ، صحافی سمیت 4 افراد جاں بحق

جلال آباد(سی این پی)افغان صوبے ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں افغان صحافی اور لیکچرر سید معروف سعادت بھی شامل ہیں۔مقامی افراد کے مطابق جاں بحق ہونے والے 2 افراد کا تعلق طالبان سے ہے جبکہ فائرنگ سے صحافی معروف سعادت کا بیٹا شدید زخمی ہوا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے فائرنگ کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں