برلن(سی این پی)معروف اداکار اورکامیڈین عمر شریف کی نماز جنازہ جرمنی میں پیر کے روز ایک بجے ادا کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نماز جنازہ جرمنی کے شہر نیورمبرگ کی ترک مسجد میں بعد نماز ظہر ادا کی جائےگی۔ذرائع کاکہنا ہےکہ عمر شریف کی میت کو ممکنہ طور پر منگل کے روز پاکستان لےجایا جائے گا۔دوسری جانب جرمنی میں عمر شریف کے انتقال پراسپتال کی ابتدائی دستاویز جاری ہوگئی ہیں، جرمنی میں ہفتہ اور اتوارکو سرکاری چھٹی کے باعث پیرکو ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہوسکےگا، متعلقہ بلدیاتی ادارے سےڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد میت کو پاکستان منتقل کیا جائےگا۔جرمن قوانین کے مطابق سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر میت بیرون ملک منتقل نہیں کی جاسکتی۔ذرائع کے مطابق ڈیتھ سرٹیفکیٹ ملنےکے بعد عمرشریف کی میت کو کمرشل پرواز یا ائیر ایمبولینس کے ذریعے پاکستان منتقل کرنےکا فیصلہ ہوگا۔خیال رہےکہ عمر شریف گذشتہ روز جرمنی کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے، امریکا میں عمر شریف کے معالج ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق جرمنی کے اسپتال میں ڈائیلیسز کے 4 گھنٹے بعد عمر شریف کی طبیعت اچانک بگڑی اور دل کا دورہ پڑا جس سے وہ انتقال کرگئے۔
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ
بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے، مریم نواز
مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،رانا ثناء اللہ
وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم