کراچی(سی اینپی)کراچی میں شہید ملت روڈ پر بنا حیدر علی انڈر پاس لیجنڈ اداکار عمر شریف کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے شہید ملت روڈ پر بنے انڈر پاس کو اداکار عمر شریف کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔مرتضیٰ وہاب نے شہید ملت پر انڈر پاس کو عمر شریف کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان چند روز قبل اداکار کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا تھا۔کے ایم سی نے انڈر پاس کو عمر شریف کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد پیر کے روز منظور کی تھی۔خیال رہے کہ عمر شریف کراچی سے علاج کے لیے امریکا منتقلی کے دوران 2 اکتوبر کو جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم
توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، صدر آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مہنگائی میں پسے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس