کویت سٹی(سی این پی)خلیجی ملک کویت میں مسافروں کے لیے ایئرلائن کی ٹکٹوں میں اضافہ ہونے جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کویتی بین الاقوامی ہوائے اڈے سے سفر کرنے والے مسافر ایئرلائن کی ٹکٹوں کی مد میں اضافی پیسے دیں گے۔ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے فیصلہ کرلیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کویتی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئے نظام کے تناظر میں ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ہوا ہے، ایئرلائنز مسافروں سے اضافی فیس وصول کرکے کویت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایسی ایشن(ڈی جی سی اے) کو دیں گی تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی حتمی اعلان نہیں ہوا ہے۔کویتی ذرائع نے انکشاف کیا کہ ٹکٹوں میں اضافی فیس 3.5 ڈالر سے 4 ڈالر تک ہوسکتی ہے۔کویتی سول ایشی ایشن نئے نظام کے نفاذ کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے ریگولیٹری اتھارٹیز کی منظوری کا انتظار کر رہا ہے، اس اقدام سے مسافر کسی بھی ایئرلائن میں 7 سال تک خود کو رجسٹر کرسکتے ہیں۔کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والے ہر مسافر کے لیے 0.80 ڈالر ہوائی اڈے کی سروس فیس ہوگی جس میں سے 0.48 ڈالر کمپنی کے لیے جبکہ 0.32 ڈالر ڈائریکٹوریٹ کے لیے ہیں جبکہ دیگر فیس بھی ہوگی۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر