تائیوان(سی این پی)تائیوان کا کہنا ہےکہ چین کے ساتھ موجودہ کشیدگی 40 سال کی بدترین سطح پر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تائیوان کے وزیر دفاع نے بڑی تعداد میں چینی طیاروں کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد بیان دیا۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ موجودہ فوجی تناؤ 40 سال کی بدترین سطح پر ہیں۔تائیوان کے وزیر دفاع نے پارلیمنٹ میں ارکان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ 40 سال قبل فوج میں شامل ہوئے تھے اس وقت کے بعد سے اب تک چین کے ساتھ موجودہ کشیدگی کی صورتحال انتہائی سنگین ہے اور بطور فوجی میرے لیے اس وقت ہنگامی حالات سامنے ہیں۔چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ اس وقت ہوا جب چینی فوجی طیارے تائیوان کے جزیرے کے ائیر ڈیفنس زون میں داخل ہوئے، اس جزیرے پر تائیوان اپنی حاکمیت کا دعویٰ کرتا ہے۔گزشتہ دنوں تائیوان نے دعویٰ کیا تھا کہ چین کے 150 جنگی طیارے اس کے ائیر ڈیفنس زون میں داخل ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی فوجی طیاروں نے تائیوان کے ائیر ڈیفنس زون میں پروازیں کیں تاہم اس دوران کوئی فائر نہیں کیا گیا اور چینی طیارے تائیوان کی مین لینڈ سے دور رہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر