ریاض(سی این پی)سعودی عرب میں اندرون ملک پروازوں پر سفر کے لیے کوروناویکسینیشن کی پابندی کا اعلان کردیا گیا ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 10 اکتوبر(اتوار) سے جن مسافروں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی ہوگی انہیں اندرون ملک پروازوں پر سفر کرنے نہیں دیا جائے گا۔سعودی سول ایوی ایشن کے تمام فضائی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ اندرون مملکت سفر کے لیے اتوار سے ویکسین کی دو خوراکوں پر عمل درآمد کرائیں، بصورت دیگر شہریوں کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے ایئر لائنز کو جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اندرون مملکت سفر کرنے والوں کے لیے دس اکتوبر 2021 سے ویکسینیشن کی دونوں خوراکوں کا نظام فعال ہو جائے گا۔مسافروں کو بورڈنگ پاس حاصل کرنے سے قبل ویکسینیشن کے بارے میں اپنا اسٹیٹس واضح کرنا ہوگا۔دوسری جانب وزارت داخلہ کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے تھے کہ دس اکتوبر سے وہ افراد جنہوں ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لی ہوں گی انہیں سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی اداروں میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر