ریاض(سی این پی) سعودی اسٹاک ایکس چینج میں آرامکو کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیش گوئی کی گئی ہے کہ یہ کمپنی اپیل کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی اسٹاک ایکس چینج(تداول) میں سعودی آرامکو کے حصص میں عالمی توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے اضافہ ہوا، بدھ کو تداول میں آرامکو کے شیئر کی قیمت بڑھ کر38سعودی ریال (10.13 ڈالر)کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس سے کمپنی کی مالیت 2 ٹریلین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔معاشی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے توقع ظاہر کی ہے کہ آرامکو اگلے سال ایپل کو پیچھے چھوڑ دے گی۔تجزیہ کاروں نے آرامکو کے شیئر کی قیمت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے کیونکہ معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے ساتھ عالمی سطح پر تیل کی مانگ اور قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔قبل ازیں سعودی آئل کمپنی (آرامکو)کے سربراہ امین ناصر نے کہا تھا کہ ہماری توقع ہے کہ بحالی جاری رہے گی، ہم معیشتوں کو مزید کھلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے انرجی انڈسٹری فورم پر تیل کی گنجائش 13 ملین بیرل یومیہ تک بڑھانے کے منصوبوں کا اعادہ کیا اور کہا کمپنی کو عالمی توانائی کے شعبے میں اور بھی زیادہ طاقت حاصل ہوگی۔یاد رہے کہ آرامکو اس ماہ کے اختتام پر تیسری سہ ماہی کے نتائج شائع کرے گا۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات