تائیوان(سی این پی)تائیوان کی صدر نے ہر صورت میں اپنی آزادی کے دفاع کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تائیوان اور چین کے درمیان جاری کشیدگی کے موقع پر تائیوان کی صدر سائی اینگ وین نے کہا کہ تائیوان فوجی تصادم نہیں چاہتا لیکن اپنی آزادی کے دفاع کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے۔تائیوان کی صدر نے پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن،مستحکم، باہمی تعلقات کی امید کا اظہار کیا تاہم اسی دوران انہوں نے جمہوری انداز میں اپنی آزادی کے دفاع کے عزم کا بھی اظہار کیا۔سائی اینگ وین نے مزید کہا کہ تائیوان خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ کام کرے گا، ہم مشرقی و جنوبی چین اور تائیوان کے سمندروں میں مسلح تصادم روکنے کے لیے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔دوسری جانب چین اور تائیوان کے درمیان جاری کشیدگی میں چین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سکیورٹی اور خودمختاری کا تحفظ کررہا ہے۔چین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ کہ امریکا تائیوان کا سب سے اہم حمایتی اور اسے اسلحہ فراہم کرنے والا ملک ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تائیوان نے دعوی کیا تھا کہ چین کے 150 فوجی طیاروں نے اس کے ائیرڈیفنس زون کی خلاف ورزی کی ہے جب کہ اس سے قبل بھی تائیوان چین کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی سے متعلق بیان دیتا آیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی