اسلام آباد(سی این پی)پاکستان میں 90 فیصد سے زائد انجکشن غیر ضروری طور پر مریضوں کو لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان میں دوائیں خاص طور پر اینٹی بائیوٹک ادویات کا غیر ضروری استعمال بڑھتا جا رہا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ادویات، میڈیکل ٹیسٹ، آپریشن اور دیگر طبی پروسیجر غیر ضروری طور پر کیے جاتے ہیں جس سے مریضوں کو ناصرف مالی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ انہیں مختلف طبی مسائل بھی لاحق ہو جاتے ہیں۔پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے بتایا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہدایت پر ادویات کی غیر ضروری اور غیر اخلاقی فروخت پر ایکشن پلان بنا رہے ہیں۔وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر شہزاد علی خان کے مطابق ادویات کے غیر ضروری استعمال اور غیر اخلاقی فروخت پر پلان بنا کر صدر مملکت کو پیش کریں گے۔چیف ایگزیکٹو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان(ڈریپ) عاصم رئوف کا کہنا ہے کہ ادویات کی غیر اخلاقی فروخت پر اسٹریٹجی بنا کر وفاقی وزارت صحت کو بھجوا دی ہے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ادویات کی غیر اخلاقی فروخت کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کریں گے۔
بارش اور ژالہ باری کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری آج متوقع
اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت کو بازیاب
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا