ریاض(سی این پی)سعودی حکومت نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے بعض نکات میں ترمیم کی منظوری دے دی، نئے قانون کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا جس سے کئی شعبے فائدہ اٹھائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی زکوة ، ٹیکس او کسٹم اتھارٹی نے ویلیوایڈڈ ٹیکس کے بعض نکات میں ترمیم کی منظوری جاری کی ہے، ان ترامیم کے تحت حکومتی اداروں سے معاہدے کرنے والے کنٹریکٹرز کو واٹ کٹوتی کی تاریخ کا تعین کیا گیا ہے، جس سے متعلقہ اداروں کو فائدہ پہنچے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترمیم میں حکومتی اداروں کے ساتھ نجی کنٹریکٹر کی جانب سے سپلائی کی تاریخ اور ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے ترمیم کی گئی ہے۔اس اقدام سے حکومتی اداروں کے ساتھ کام کرنے والے سپلائز اور مختلف خدمات انجام دینے والے ادارے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان کا کہنا ہے کہ زکو و ٹیکس اتھارٹی کی جانب سے حکومتی اداروں کے ساتھ کام کرنے والی نجی کمپنیوں کو ٹیکس کی ادائیگی کے نظام میں کی جانے والی ترمیم سے کافی فائدہ ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی کی جانے والی ترمیم سے حکومت کی جانب سے نجی سیکٹر کو دی جانے والی مراعات قابل قدر ہیں جس سے پرائیوٹ سیکٹر کو کافی فائدہ ہوگا۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں