سندھ ہائیکورٹ کا نیب زدہ تعینات افسران کو پوسٹنگ نہ دینے کا حکم

کراچی(سی این پی)سندھ ہائیکورٹ نے گریڈ 17 اور زائد کے افسران کو پوسٹنگ نہ دینے کا حکم دے دیا۔ محکمہ داخلہ سندھ کے خط پر پولیس نے نیب زدہ تعینات افسران کی فہرست جاری کر دی۔محکمہ داخلہ سندھ نے گریڈ 17 اور زائد کے نیب زدہ افسران کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کے مطابق ایس ایس پی فیصل بشیر میمن، رائے اعجاز، ایس ایس پی تنویر احمد طاہر، ایس پی فدا حسین شاہ اور ایس پی غلام احمد کیریو کے خلاف ریفرنس ہیں۔ افسران کیخلاف ایم کیو ایم رکن اسمبلی کنور نوید جمیل نے درخواست دائر کی تھی۔یاد رہے سندھ ہائیکورٹ نے نیب زدہ سرکاری افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم جاری کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں