مقبوضہ کشمیر کا دنیا سے رابطہ منقطع ہوئے70روز بیت گئے

سری نگر ( سی این پی) مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 70ویں روز بھی وادی کشمیر اورجموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں فوجی محاصرے اور دیگر سخت پابندیوں کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فوج کا ظلم و بربریت جاری ہے وادی میں ستر روز سے کرفیو نافذ ہے اور انسانیت کی تذلیل کی جا رہی ہے وادی کشمیر اورجموں کے مسلم اکثریتی علاقوں تمام دکانیں اور بازار بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معطل ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے سبب لوگوں کو ہسپتال جانے اور اپنے عزیزوں سے ملنے کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز کی معطلی کے باعث وہ اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے رابطہ بھی نہیں کرسکتے۔ مسلسل لاک ڈائون اور مواصلاتی ذرائع پرپابندیوں کی وجہ سے وادی کشمیر کا باقی دنیا سے رابطہ عملاًمنقطع ہے اور بھارتی ہٹ دھرمی نے وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں